
بڑا تہلکہ : ملکی سیاست میں نیا موڑ ۔۔۔۔ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز سے ناراض ، نظر کرم حمزہ شہباز پر ٹھہر گئی ۔۔۔۔ مزید تفصیلات اس خبر میں
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ )ن ( کا اہم خاندانی اجلاس ، بڑا مسئلہ کھڑا ہو گیا ، نواز شریف اپنی صاحبزادی پر برہم ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف مریم نواز پر اس وقت برہم ہوگئے جب انہوں نے حمزہ شہباز کے طریقِ سیاست پر اعتراض کیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کئی
بار خفا ہوئے اور سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔ اسے (ن) لیگ اور شریف خاندان کی سیاست میں اہم موڑ کہا جاسکتا ہے ۔ نجی ٹی وی (اے آر وائی ) نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کا خاندانی اجلاس ہوا جس میں شریف خاندان کے ارکان اور اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار اور نواز شریف بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔اجلاس پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں حکمت عملی اختیار کرنے سے متعلق بلایا گیا تھا لیکن آپس کے اختلافات کا شکار ہوگیا۔ اجلاس کے دوران مریم نواز نے حمزہ شہباز کے سیاست کے طریقہ کار پر تنقید کی جس پر نواز شریف برہم ہوگئے اور انہیں کہا ’ خاموش ہوجاؤ اور حمزہ سے کچھ سیکھو۔‘ مریم نواز کی حمزہ پر تنقید کے بعد خاندان کے افراد میں بحث و مباحثہ شروع ہوگیا۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کئی بار برہم ہوئے اور سیٹ چھوڑ کر چلے گئے۔اجلاس کے دوران حمزہ شہباز نے مریم نواز کی ماضی کی بعض تقاریر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات کو بھی ہائی لائٹ کیا کہ وہ طے شدہ فیصلوں سے ہٹ کر تقاریر کرتی ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو پارٹی تقسیم ہوجائے گی جس کا فائدہ دوسری جماعتوں کو ہوگا۔ انہوں نے مریم نواز سے کہا ’ سیاست میں میرے استاد نواز شریف ہیں، میں کیسے ایسی سیاست کروں گا، اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے والد پر اعتراض کر رہے ہیں۔‘
Leave a Reply