کسان خوشی سے جھوم اٹھے : گندم کی فی من قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے گندم کی فی من قیمت 1400 سے بڑھا کر 1800 روپے کردی ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر فخر امام اور صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ اس دفعہ حکومت نے وہ فیصلے کرلیے ہیں جو پچھلی بار نہیں کیے گئے تھے۔

کاشتکاروں کے لیے ہم نے جائز قیمت دی کیونکہ یہ محنت کش لوگ ہوتے ہیں۔پنجاب میں گندم کی 19.8 ملین ٹن پیداوار ہے۔گند م کی درآمد کے حوالے سے بھی ہم نے تخمینہ بنا لیا ہے۔تین لاکھ ٹن گندم ہم نے ریزرو بھی کرلی ہے۔ ملک میں گند کی قلت نہیں ہوگی۔اندازہ ہے اگلے 12 مہینوں میں 30 ٹن گندم امپورٹ کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر کبھی بھی گند م کی قیمیت 400 روپے فی من نہیں بڑھی،ہم گند م کی فی من قیمت 1400 سے 1800 روپے تک لے جارہے ہیں اس سے کسان خوشحال ہوگا۔حکومت سندھ سے گذارش ہے کہ اس نے جو وعدہ کیا ہے اس کے مطابق خریداری بھی کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.