این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن : (ن) لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کے مقابلے میں تحریک انصاف نے کس کو ٹکٹ جاری کردیا ؟ تازہ ترین خبر

کراچی(ویب ڈیسک ) این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن کی سرگرمیاں تیز ہوگئیں، پاکستان تحریک انصاف نے مقامی عہدیدار امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ ن لیگ نے مفتاح اسماعیل کو میدان میں اتارا ہے۔ترجمان تحریک انصاف کراچی کے مطابق این اے 249 پر پی ٹی آئی کی جانب

سے امجد آفریدی کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ امجد آفریدی تحریک انصاف کے دیرینہ اور سرگرم کارکن ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری سعید آفریدی نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف ایک بار پھر اس سیٹ پر کامیابی حاصل کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.