وہ مختصر کلام شریف جو پڑھ کر آپ کورونا کے وار سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔ عرب خاتون سائنسدان نے شاندار بات بتا دی

لاہور (ویب ڈیسک) بزرگ کالم نگار امیر حمزہ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔آج سے ساڑھے چودہ سو سال قبل وہ کلام جو حضور ختم المرسلینﷺ پر نازل ہوا‘ اس میں کائنات کے خالق نے اپنے حبیب اور خلیل حضرت محمد کریمﷺ کے ذریعے اعلان کروایا کہ : ”عنقریب ہم ان لوگوں کو آفاق (فلکیات) میں ایسے (علمی اور سائنسی) نشانات دکھائیں گے

اور ان کے جسموں میں بھی ایسے نشانات ملاحظہ کروائیں گے کہ ان پر واضح ہو جائے گا کہ وہی (اللہ) حق ہے۔ (اے میرے رسولﷺ) کیا تیرے رب کے ساتھ ہو کر یہ (علمی اور سائنسی حقیقت) کافی نہیں ہوگی کہ کسی شک و شبہے کے بغیر وہ اللہ ہر شے پر موجودہ دکھائی دیتا ہے۔ (حم السجدہ: 53) یعنی علمی اور سائنسی طور پر اس کے سائنسی ثبوت اور نشانات دکھائی دیتے ہیں۔ اسی بات کو ڈاکٹر سٹیفن نے Signature in the Cell میں بیان کیا ہے۔ڈاکٹر نوران ایک عرب خاتون ہیں‘ بہت بڑی مذہبی سکالر ہیں۔ خلیات پر گفتگو کی ماہر خاتون سائنسدان ہیں۔ وہ عربی میں اسے التَّوقِیعْ فِی الخُلْیَۃ کہتی ہیں۔ جی ہاں! سورۃ الاعلیٰ میں اس کا انکشاف پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔ آئیے! اپنے خلیات اور نیورونز کے اس خالق کے سامنے سجدہ ریز ہو جائیں اور تین بار ”سُبْحَانَ رَبِّیَ الَْاعْلٰی‘‘ پڑھ کر اپنے پالنہار مولا کریم کے سامنے دعا کریں کہ اے رب کریم! خلیات آپ کے حکم پر چلتے ہیں‘ ہم سب کو کورونا کے وار سے اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھ کہ کووڈ 19 ہمارے خلیات کے حفاظتی حصار کو توڑ نہ سکے۔ اے مولا کریم! میرے وطن عزیز کے عوام اور تمام انسانیت پر رحم فرما۔ آمین!

Leave a Reply

Your email address will not be published.