لاہور میں نیا شہر آباد کرنے کا اعلان کردیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسپیڈ کو فالو کرنا اتنا آسان نہیں، ایک نیا شہر لاہور میں آباد ہونے جا رہا ہے، یہ شہر اکنامک پوزیشن کو بدلنےجا رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے

صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن یاسر ہمایوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پلانٹڈ ایجنڈے کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو نظر انداز کیا گیا، لاہور کو صاف ستھرا رکھنا، صفائی یقینی بنانا، قدرتی حسن کو بحال کرناحکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتےتھے کہ حقائق میڈیا کی اسکرین سےاوجھل نہ رہیں، صفائی کےنام پر قومی خزانے کاصفایا ہوا ہے، من پسند کمپنیز اور مخصوص ٹولے کو نوازنے کیلئے خزانے کو چونا لگایا گیا، ہم اس پورے شہر کی صفائی کا ذمہ اٹھارہےہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جتنا ویسٹ ہے اسے ہم انرجی میں تبدیل کرسکتے ہیں، پوری دنیامیں ویسٹ سےانرجی بنائی جا رہی ہے، لاہور کا کوڑا لاہور کی بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں معاون ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی عوام کو چونا لگانے کا ذمہ دارہے تو اسے بے نقاب کریں گے، میں آپ کی ترجمان بھی ہوں اور وکیل بھی ہوں، وکیل تگڑا ہو تو آپ مقدمہ ہار نہیں سکتے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صفائی کےنام پرعوام کی جیب کی صفائی کی گئی، سابق دور میں معاہدہ ڈالرز میں کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.