
نواں کٹا کھل گیا : حریم شاہ اور انکی دوست کے درمیان جھگڑا ۔۔۔۔ سنسنی خیز انکشافات
لاہور (ویب ڈیسک ) معرو ف سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اب اپنی ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سے رابطے کرنے لگی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیوز لیک کی تھیں جس سے انہیں
کافی متنازع شہرت بھی حاصل ہوئی لیکن اب وہ اپنے جال میں خود ہی پھنستی جارہی ہیں ، ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے کہ تاکہ وہ اپنی دوست کو ویڈیوز لیک کرنے سے روک سکیں ، ان ویڈیوز کے حریم شاہ کیلئے سنگین نتائج بھی ہو سکتے ہیں ۔حریم شاہ کی کچھ عرصہ قبل مفتی قوی کو تھپڑ رسید کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا کہناتھا کہ تھپڑرسید کرنے والی عائشہ ہیں اور وہ ان کی کزن نہیں بلکہ صرف دوست ہیں ۔حریم شاہ کا کہناتھا کہ ان کی دوست عائشہ اپنے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ کے ہمراہ ان کے گھر داخل ہوئیں اور مجھے تنگ کیا ، عائشہ نے میرے گھر سے کچھ ذاتی اور اہم دستاویزات بھی چوری کر لیے ہیں جن میں پاسپورٹ بھی شامل ہیں ۔حریم شاہ کا کہناتھا کہ عائشہ کے پاس کچھ ویڈیوز ہیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے پریشرائزکر رہی ہے ، معاملے کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے ٹک ٹاکر اسلام آباد روانہ ہو گئیں ہیں اور ان کا کہناتھا کہ وہ مقدمہ درج کروانے کے بعد عائشہ کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے اور ثبوت بھی لائیں گی ۔ان کا کہناتھا کہ عائشہ کے خلاف پہلے بھی مقدمات ہیں اور وہ قید بھی کاٹ چکی ہیں ۔
Leave a Reply