نریندر مودی کی پاکستانیوں کو مبارکباد ، مگر کس چیز کی ؟ حیران کن خبر

کراچی(ویب ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں مبارک باد دینےکے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کے نام بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے خط میں پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔نریندر مودی کا کہنا تھا کہ

پاکستانی عوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں ، اس کے لئے دونوں ممالک کے مابین کشیدگی سے پاک اعتماد سازی کی فضا ضروری ہے ۔نریندر مودی نے خط میں کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔نریندرمودی کا خط میں مزید کہنا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے مابین قریبی اور خوشگوار مراسم کیلئے دشمنی ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے بھی پاکستانی ہم منصب کے لیے یوم پاکستان پر تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی وزیراعظم اور صدر کے تہنیتی پیغامات کی تصدیق کی گئی ہے۔خیال رہے کہ مودی نے گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی تشخیص کے بعد بھی ان کے لیے اپنے پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.