آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے خطیر رقم کے قرض کی منظوری دے دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط بجٹ سپورٹ کے طور پر جاری کی جائے گی، پاکستان کو بجٹ سپورٹ کے طور پر مجموعی طور پر تقریباً دو ارب ڈالرز

جاری کیے جا چکے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لئےچھ ارب ڈالر قرض پروگرام کی منظوری جولائی 2019 میں دی گئی تھی، پاکستان نے اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اورکارپوریٹ ٹیکس میں اصلا حات جاری رکھیں۔اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کے چیلنج کے باوجود پاکستان کی معیشت کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔عالمی مالیاتی ادارے کے مطابق انسانی جانوں کو بچانے اور معیشت کی مدد کرنے کے لئے پاکستان کی پالیسیاں مبصرانہ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.