میں بھی عمران خان کا بڑا فین تھا ، انکے لیے بہت کام کیا مگر اب نہیں ۔۔۔۔۔۔ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز مانی نے کس سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کردیا ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کہا ہے کہ آج ہرعورت گھر میں مریم نواز سے جیلس ہو رہی ہے کیونکہ اس کا میاں بیٹھ کر ٹی وی پر صرف مریم نواز کو دیکھتا رہتا ہے کہ آخر اس نے چہرے پر کروایا کیا ہے، وہ اپنے شوہر اور اداکار سلمان ثاقب شیخ

عرف مانی کی بات آگے بڑھا رہی تھیں۔ایک شو میں مشہور پاکستانی شخصیات کو مشورے دینے کے سیگمنٹ کے دوران مانی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا مریم نواز کا میک اپ آرٹسٹ بہت اچھا ہے لہذا فردوس عاشق اعوان کو چاہئے کہ وہ مریم نواز والے میک اپ آرٹسٹ سے اپنا میک اپ کروائیں۔حرا نے مانی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مریم نواز کی خوبصورتی کے بارے میں کہا آج ہرعورت گھر میں مریم نواز سے جیلس ہو رہی ہے۔مانی نے سیاست پر بات کرتے ہوئے کہا میں نے تحریک انصاف کے ساتھ رہ کر اپنا بہت وقت برباد کیا ، میرے مطلب کا بندہ آبھی گیا لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ میں غلط سوچ رہا تھا لہذا میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں کہ اگر مجھے دوسری زندگی ملے تو میں دوبارہ یہ بیوقوفی نہیں کروں گا اور مصطفیٰ کمال کو لے کر آؤں گا اور مصطفیٰ کمال کے لیے جدوجہد کروں گا۔اداکارہ ہانیہ عامر کو مشورہ دیتے ہوئے مانی نے کہا انہیں اردو کی کتابیں پڑھنی چاہئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.