
ڈالر 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا! پاکستانی روپیہ مزید مستحکم، آج امریکی کرنسی کی قیمت کیا ہوگئی؟
کراچی (نیوز ڈیسک ) پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کو بریک لگ گیا ہے اور ڈالر 21 ماہ بعد کم ترین سطح پر آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 21 سال کی کم ترین سطح پر 154 روپے سے نیچے آگیا ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم 74 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔اس تاریخی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 153 اشاریہ 30 روپے پر آگیا ہے۔فاریکس
ڈیلرز کا اس موقع پر کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ماہر معاشیات مزمل اسلم نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہونا ہے۔اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید پچاس کروڑ ڈالرز ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ کہ ڈالر کی زیادہ آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔واضح رہے کہ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جس کی وجہ سے روپیہ تگڑا ہوا۔گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید65پیسے کی کمی سے 154.65روپے سے گھٹ کر154روپے اور قیمت فروخت154.75روپے سے گھٹ کر154.10روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سی154.60روپے سے گھٹ کر154.20روپے اور قیمت فروخت154.90روپے سے گھٹ کر 154.40روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید181روپے سے گھٹ کر 180روپے اور قیمت فروخت183روپے سے گھٹ کر182روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید211.80روپے سے گھٹ کر211.50روپے اور قیمت فروخت213.80روپے سے گھٹ کر213.50روپے ہوگئی۔
Leave a Reply