پنجاب میں ’تحریک عدم اعتماد ‘ لانے کی افواہیں ! عثمان بُزدار بھی میدان میں آگئے ، خود ہی بڑا اعلان کر دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ جب عدم اعتماد آئے تو دیکھ لیں گے ڈرنے والے نہیں ہیں سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی ان ہاﺅس تبدیلی لانا چاہتا ہے تو لے آئے، سپریم کورٹ کے بلدیاتی ادارے پر تفصیلی فیصلے کے بعد قانونی لائحہ عمل اختیار کریں گے.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جانب سے چنیوٹ میں عوام کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے 2 افسران کو معطل کر دیا گیا ہے معطل افسران میں تحصیل دار چنیوٹ ندیم خواجہ اور اکاﺅنٹینٹ اکاﺅنٹس آفس چنیوٹ محمد ارشد گھمن شامل ہیں.وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چنیوٹ سے سرگودھا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ سرگودھا کے لیے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی اس دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے.وزیر اعلیٰ پنجاب نے چنیوٹ کے لیے 10 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم پنجاب کی یکساں ترقی کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے چنیوٹ میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتا ح کر دیا ہے اور ہم پنجاب کے تمام اضلاع کو ترقیاتی پیکج دے رہے ہیں. عثمان بزدار نے کہا کہ چنیوٹ اور فیصل آباد کیلئے 10 ارب کا پیکج دیا ہے جبکہ چنیوٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج لے کر آئے ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں چنیوٹ جیسے اضلاع کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا تاہم اب چنیوٹ کے حالات بھی بدلیں گے اور ترقی آئے گی وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چنیوٹ کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے جبکہ پنڈی بھٹیاں چنیوٹ روڈ کو پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی سفارش کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.