جوانی پھر نہیں آنی اور جوانی ابھی گئی ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر فعال پاکستان کے سابق کرکٹرز آج کل اپنی کرکٹ کی پرانی یادیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔حال ہی میں سہیل تنویر نے ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی، سہیل تنویر کے ہمراہ شاہد آفریدی، شعیب اختر اور عمر گل بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

سہیل تنویر کی جانب سے جاری تصویر میں عمر گل نے ردعمل ازراہِ مذاق کہا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی۔‘سہیل تنویر نے بھی عمر گل کے مذاق کا جواب مذاق کا سہارا لیتے ہوئے دیا اور کہا کہ ’ابھی جوانی گئی ہی نہیں ۔‘مداح اس تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اتنا سارا ٹیلنٹ ایک ہی تصویر میں سمایا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.