پاکستان میں کوروناسے سب سے زیادہ اموات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لاہور (ویب ڈیسک) کوروناکی تیسری لہر کا خطرناک ترین دن، ایک دن میں 100اموات ،مثبت کیسز 8.8فیصد،مریضوں کی مسلسل یومیہ تعداد 4ہزار سے زائد،بچے بری طرح متاثر، اسلام آباد فعال مریضوں میں دوسرے نمبر پر،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔پنجاب میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند، 9ہائی رسک اضلاع میں

امتحانات پر پابندی، لاہور کے مزید 40 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون، پختونخوا میں ماسک نہ پہننے پر گرفتاریوں کا فیصلہ، کراچی کے ضلع وسطی کے تین سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈائون، کوئٹہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی، حفیظ شیخ کا ٹیسٹ مثبت، وزیراعظم صحتیاب ہوگئے اور انہوں نےآج قومی رابطہ کمیٹی برائے کوروناکا اجلاس بلالیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔کورونا اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 46269 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4084 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 100 اموات ہوئیں۔ملک میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 5 جولائی کو کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ 93 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 14356 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 63200 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 48566 ہے۔اس کے علاوہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2081مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 600278 ہوگئی ہے،اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3170 تک پہنچ گئی ۔ادھر کورونا کی تیسری لہر سے بڑوں کے ساتھ بچے بھی متاثر ہو رہے ہیں، ترجمان پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں 10 سال تک کے 121 بچوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔پنجاب میں ایک ہی دن میں ریکارڈ 73افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں 33افراد کی اموات لاہور میں ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران مزید 2467 نئے کیسزکی تصدیق ہوئی ہے جس کےبعد صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 217,694 ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.