ہمایوں سعید کو شادی کی پیشکش کرنے والی نوجوان بھارتی حسینہ کی تصویر سامنے آگئی

ایک بھارتی لڑکی نے پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ بھارتی لڑکی کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن اس کے باوجود میں آپ کی زندگی میں آنا چاہتی ہوں۔اس بھارتی دوشیزہ کا ٹویٹر پر Pv Creations کے نام سے اکاؤنٹ ہے۔

اس نے گزشتہ روز پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کے نام ایک پیغام میں لکھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟انڈین لڑکی نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ شادی شدہ ہیں لیکن میں اس دل کا کیا کروں؟لڑکی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ میرا تعلق انڈیا سے ہے۔ میں آپ کے شدید عشق میں مبتلا ہوں، میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن آپ کیلئے بہت سیریس ہو چکی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.