برف پگھلنے لگی :

حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی اوربھارت سے چینی اورکپاس کی درآمدکااعلان کیاہے، گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے فی من مقررکی گئی ہے۔اس سال بھارت میں چینی پاکستان کے مقابلے میں 15 سے 20فیصد سستی ہے ‘نجی شعبہ انڈیا سے 5لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرسکے گا‘

ہندوستان سے تجارت کے نتیجے میں عوام اورچھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔مہنگائی اورقیمتوں میں اضافہ کے حوالے سے چیلنجوں پر قابوپانے کی بھرپورکوشش کریں گے‘ سخت اور بڑے فیصلوں کے بغیرقومیں آگے نہیں بڑھتیں‘ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا فیصلہ عالمی معیار کے مطابق کیا‘بل پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے‘ سکوک بانڈز بھی جاری کریں گے لیکن ابھی تاریخ نہیں دے سکتے۔اسٹیل ملز کی بولی کاعمل رواں سال مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔یہ بات وفاقی وزیرخزانہ حماداظہرنےوزیرخزانہ کا منصب سنبھالنے کے بعد بدھ کویہاں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.