وزیر خزانہ حماد اظہر کی معاونت کے لیے کون آنے والا ہے ۔۔۔؟

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی جارہی ہیں، نئے وزیرخزانہ حماد اظہر کی پریس کانفرنس کے کچھ ہی دیر بعد خبریں سامنے آئیں کہ حماد اظہر کو وزیرخزانہ عارضی طور پر بنایا گیا ہے،

وزارت خزانہ کا قلمدان سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو دیئے جانے کا امکان ہے، معیشت کیلئے استحکام سب سے زیادہ ضروری ہے، حکومت کیلئے عدم استحکام کی فضا اپوزیشن نہیں خود حکومت پیدا کررہی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید ہیں میں ان کے ساتھ ایکسپرٹ کے طور پر ہوں، وزیراعظم کا استحقاق ہے وہ شوکت ترین سمیت کسی بھی ایکسپرٹ کو لاسکتے ہیں، حماد اظہر باصلاحیت ہیں اکیلے بھی وزارت خزانہ چلاسکتے ہیں اور ا ن کی معاونت کیلئے معاون خصوصی بھی آسکتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے عمر ایوب کی معاونت کیلئے تابش گوہر ہیں، چیئرمین قائمہ کمیٹی خارجہ امور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاک بھارت دوستی نہیں ہورہی صرف تعلقات معمول پر آرہے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن نہیں آسکتا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومتی بنچوں کے ارکان کی مدد سے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر بنا کر پی ڈی ایم کے اعتماد اور جمہوری اقدار کو ٹھیس پہنچائی ہے، اس سب کے بعد میرا پیپلز پارٹی پر اعتماد نہیں رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.