دلہن کے لباس اور لال گھونگھٹ میں ماہرہ خان کی خوبصورت تصویر سامنے آگئی

پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ ماہرہ خان نےسوشل میڈیا پر لال گھونگھٹ میں خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جو کہ انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو گئی ہیں۔ ماہرہ خان کی جانب سے انکے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لال گھونگھٹ اوڑھے دو خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جسے اُن کے

مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویروں پر منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی یہ تصویریں دیکھ کر اُن کا دل دھڑکنا بھول گیا ہے۔دوسری جانب ماہرہ خان کی ان تصاویر پر شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کی جانب سے بھی کمنٹ کیے گئے ہیں جس میں سجل علی، منال خان، عائشہ عمر ثروت گیلانی سر فہرست ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.