بلی تھیلے سے باہر

نامور صحافی صالح ظافر کی ایک رپورٹ کے مطابق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بطور قائد حزب اختلاف اپنی پارٹی کی ہدایات کی روشنی میں حکومت کے ساتھ رابطوں کی راہ ہموار کرنا شروع کردی ہے، اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے سلسلہ جنبانی استوار کیا ہے

پہلے قدم کے طور پر انتخابی اصلاحات کے لئے حکومتی پارٹی کے ساتھ مذاکرات کا ڈول ڈالنے پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے، علاوہ ازیں انہیں یہ نوید بھی سنائی ہے کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے قومی اسمبلی کے امور کو پرسکون طور پر چلانے کی غرض سے سید نوید قمر کو فوکل پرسن بنادیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.