ہم اس رقم کا کیا کریں گے ۔۔۔؟؟؟

یورو ملین لاٹری میں ایک ملین پونڈ جیتنے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم کو ایک بڑا گھر خریدنے کیلئے خرچ کریں گے تاکہ سکولیوسیس کے شکار چھوٹے بیٹے کی کیئر میں مدد مل سکے۔ 50 سالہ بلڈر نیل سمارٹ اور 51 سالہ سیلز اسسٹنٹ بیوی سوئی نے کہا کہ اس

سپورٹ سے ان کے 9 سالہ بیٹے اور ان کی زندگی میں خاصا فرق پڑے گا۔ مسز سمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اب ملازمت چھوڑ دیں گی۔ سیٹن ڈیون سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے کہا کہ جب انہیں انعامی رقم جیتنے کا نوٹیفیکیشن ملا تو انہوں نے سوچا کہ یہ فراڈ ہے۔ اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔ انہوں نے 5 مارچ کی قرعہ اندازی میں یہ رقم جیتی ہے لیکن انہیں تین دن تک اس کا پتہ نہیں چلا تھا۔ مسٹر سمارٹ نے کہا کہ جب میں نے لاگ ان کیا تو میں نے فوری طور پر ایک پیغام دیکھا، جس میں کہا گیا تھا کہ مبارک ہو آپ نے ایک ملین پونڈ جیت لئے۔ پہلے میں نے سوچا کہ یہ کوئی سکیم ہے اور پھرمیں نے اس پیغام کو پڑھنے کیلئے اپنی بیٹی کو بلایا۔ ہم دونوں نے سوچا کہ یہ حقیقت نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی نے اپنے فیملی چیٹ گروپ میں پوسٹ کیا کہ والد نے لاٹری جیت لی ہے اور ان کی بیوی نے جواب دیا کہ یہ شاید صرف ایک فائیور ہے۔ جوڑے کا کہنا تھا کہ چھوٹے کمرے سے زیادہ وسیع و عریض گھر میں منتقل ہونے سے ان کے بیٹے کو فائدہ ہوگا۔ جہاں ہم اس کی پرورش میں بہتر سپورٹ کر سکیں گے۔ یہ فیملی اپنے بیٹے کو ریڑھ کی ہڈی کے علاج کیلئے برمنگھم کے ہسپتال لے جانے کیلئے باقاعدگی سے 300 میل (483 کلو میٹر) کے رائونڈ ٹرپس کیلئے کار خریدنے کی بھی خواہاں ہے۔ مسٹر سمارٹ کا کہنا ہے کہ لوگوں نے لاٹری جیتنے پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاٹری جیتنا اور خاص طور پر نیا گھر اگلے برسوں میں ہماری پوری فیملی کیلئے فرق پیدا کرے گا جو کہ انتہائی اہم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.