سلمان خان اور جوہی چاولہ کی شادی کیوں نہیں ہوسکی تھی ؟

بولی وڈ کے بھائی جان یعنی سلمان خان کی شادی کب ہوگی ، یہ کوئی نہیں جانتا ۔ فلمی دنیا میں کئی اداکاراؤں کے ساتھ ان کے رشتے کے حوالے سے کافی باتیں ہوئیں ۔ سنگیتا بجلانی ، سومی علی ، ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ ان کی ڈیٹنگ کی خبریں کافی

موضوع بحث بنیں ، لیکن بات شادی تک کبھی نہیں پہنچ سکی ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان 1990 میں ایک اداکارہ کے ساتھ سات پھیرے لے کر گھر بسانا چاہتے تھے ، مگر ایسا نہ ہوسکا ۔ایک زمانہ میں قیامت گرل کے نام سے بولی وڈ میں مشہور جوہی چاولہ کے سلمان خان بہت بڑے فین تھے اور ان سے شادی کرنا چاہتے تھے ۔ اس دور میں جوہی چاولہ ایک بڑی اسٹار تھیں ۔ ایک کے بعد ایک ان کی ہٹ فلمیں باکس آفس پر نیا ریکارڈ بنا رہی تھیں ، لیکن سلمان ان دنوں اتنے مشہور نہیں تھے ۔سلمان کبھی جوہی سے شای کرنا چاہتے تھے اور اس کیلئے ان کے والد سے ہاتھ مانگنے بھی گئے تھے ۔ یہ بات خود سلمان خان نے اپنے چیٹ شو میں بتائی تھی ۔ سلمان خان نے بتایا تھا کہ جوہی بہت سویٹ اور بہت پیاری ہیں ۔ میں نے ان کے والد سے پوچھا بھی تھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے ؟ لیکن انہوں نے منع کردیا ۔ شاید انہیں میں پسند نہیں آیا ۔ معلوم نہیں کیا چاہئے تھا ان کو ، میں جوہی کیلئے انہیں موزوں نہیں لگا تھا ؟ ۔ایک ڈائریکٹر جوہی اور سلمان کے ساتھ ایک فلم بنانا چاہتے تھے ۔ دونوں کو پیشکش کی گئی تھی ، لیکن جوہی نے پہلے تو اس فلم کی آفر کو طویل عرصہ تک لٹکائے رکھا اور پھر فلم کرنے سے منع کردیا ۔ اس پر بھی سلمان خان نے بتایا تھا کہ جوہی کو ان کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ جوہی چاولہ کا نام کسی بھی اداکار کے ساتھ وابستہ نہیں ہوا ۔1995میں انہوں نے کاروباری شخص جے مہتا سے شادی کرلی تھی ۔ کیریئر کے آغاز میں ہی ان کی ملاقات جے مہتا سے ہوئی تھی۔ جے کی یہ دوسری شادی ہے ۔ ان کی پہلے بیوی کی موت طیارہ حادثہ میں ہوگئی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.