سیہون شریف : لعل شہباز قلندر ؒ کے دربار کا گیٹ توڑ دیا گیا ،

پولیس نے درگاہ شہباز قلندر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے والے 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سیہون شریف میں کورونا کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر حضرت لعل شہبازقلندر ؒ کامزار زائرین کیلئے بند کر دیا گیا تھا لیکن باپندی کے باوجود

پنجاب سمیت ملک بھر سے زائرین سیہون شریف پہنچے اور گزشتہ رات مشتعل زائرین نے گیٹ توڑ کر زبردستی اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔درگاہ کے انچارج سید نجف شاہ کی مدعیت میں تھانہ سیہون پر 400 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں سرکار کے کام میں مداخلت، ڈیوٹی میں خلل، توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی، پتھراؤ کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے باوجود کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جبکہ پولیس و رینجرز کی بھاری تعداد میں نفری سیہون میں موجود ہے۔ درگاہ زائرین کیلئے مکمل طور پر بند ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.