عثمان ڈار کا حیران کن جواب

کراچی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ڈسکہ نہ آنے کی وجہ سے الیکشن پرامن انداز میں ہوئے، جہانگیر ترین ہوں یا شاہ محمود قریشی سب کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہے۔جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے ارکان اسمبلی آج بھی وزیراعظم کی

طرف دیکھ رہے ہیں، ابھی یہ نوبت نہیں آئی کہ پوچھنا پڑے جہانگیر ترین کے ساتھ کون ہے عمران خان کے ساتھ کون ہے۔ وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر، سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی اور سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ بھی شریک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.