شیخ رشید کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ براڈ شیٹ کمیشن انکوائری نے سوئس اکائونٹس کھلوانے کے احکامات دیئے ہیں اور اس پر بھی کا م شروع کردیاہے‘گزشتہ حکومت کا کیس دوبارہ کھولا جائے گا۔عمران خان سیاسی طور پر زندہ ہیں، افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،افواہوں کا عمران خان پر کوئی اثر نہیں ہے‘

عمران خان کی کوشش ہے کہ لوٹ مار کرنے والوں پر نکیل ڈالی جائے‘ہماری خوش نصیبی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔ یہ اللہ کا عمران خان پر خاص احسان ہے کہ اسے ایسی اپوزیشن ملی جو آپس میں ہی اپوزیشن ہے‘مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عمران خان گروہوں سے لڑ رہاہے‘ہماری عظیم فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال بھی شام ‘لیبیا‘عراق اور یمن جیساہوتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کراچی کا دورہ کیا اور امیگریشن کاؤنٹرز کا معائنہ کیا۔ وزیر داخلہ نے امیگریشن حکام کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سہولت کے لئے کاؤنٹرز کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔پریس کانفرنس میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سوئس اکائونٹ معاملے پر60ملین ڈالر دیئے وہ ہم سب کے پیسے تھے۔ پاکستان کا وقار ناموس رسالت پر طے کیا،اس حوالے سے اسمبلی میں مسودہ لائیں گے، عمران خان نے تمام مفاد پرست منافع خور گروہوں کو للکارا ہوا ہے خواہ وہ چینی کا گروہ ، آٹے کا گروہ ہو، گھی والے ہوں یا کاٹن گروپس ‘ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے عمران خان سب سے لڑ رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بارڈر کا کام 42 فیصدکام ہوچکاہے، انشااللہ30 جون تک افغان بارڈر کی باڑ مکمل ہوجائے گی۔شیخ رشیدنے کہاکہ میرا دل گواہی دیتاہے یہ لوگ کہیں نہیں جارہے عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں، عثمان بزدار کا قلعہ مضبوط ہے عمران خان ان کیساتھ کھڑے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.