اب آگے کیا ہوگا ؟ پیشگوئی کردی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ڈی ایم کے دروازے پیپلزپارٹی کے لئے بند ہوگئے ہیں جواب طلب نکتہ یہ ہے کہ ایسا پیپلزپارٹی نے خود کیا ہے یا دس رکنی اتحاد نے اس کا اہتمام کیا ہے پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ نے حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ تعلقات کار کی کھڑکی کھلی رکھی ہے

وہ جس تلخ نوائی اور جذباتی کیفیت سے سرشار ہو کر جوابدہی سے اپنا دامن چھڑا کرایک طرف ہوگئی ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ راستے جدا بھی کرنا چاہتی ہے لیکن اسے تنہا ہونے اور اپنی شہرت پر لگ رہے داغ سے بھی خوف آرہا ہے وہ اس اتحاد کے بانیوں میں شامل ہے اس کی دستاویز پر دستخط کنندہ ہونے کے باوجود پیپلزپارٹی کے لئے بوجوہ اب مشکل ہورہا ہےکہ وہ ہر اس ہدف سے ٹکرائے جو پی ڈی ایم کی تشکیل کے و قت متعین کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.