کیا واقعی حکومت نے اعتکاف میں بیٹھے پر پابندی لگا دی ہے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی نے اعتکاف پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کردی، اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی گئی، پاکستان میں سب سے زیادہ ایس او پیز پرعمل مساجد میں ہورہا ہے اور حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر

کوئی پابندی نہیں لگائی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ گزارش ہے آج جمعے کی نماز ادا کرنے جائیں تو ایس او پیز پر عمل کریں، جمعہ کی نماز کے لیے گھر سے وضو کریں، ماسک پہنیں، فاصلہ رکھیں، مساجد میں دعا کے ساتھ ایس او پیز پرعمل درآمدکے پیغامات بھی دینے چاہئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے آج جمعہ کو یوم دعا منایا جائے۔ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ تمام علما نے اتفاق کیا کہ روزے میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.