حیران کن ریکارڈ قائم ہو گیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملکی تاریخ میں جمعرات کو ہونے والے این اے249کے ضمنی انتخاب نے نئی تاریخ رقم کردی جہاں الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی مہم اور پولنگ والے دن مجموعی طور پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے 37ارکان قومی، صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو انتخابی عمل میں اثر انداز ہونے

پر شو کاز نوٹس جاری کئے گئے،الیکشن کمیشن کے ضابطے کے تحت انتخابی مہم اور پولنگ کے دن منتخب پارلیمنٹرینز کا حلقے میں آنا غیرقانونی ہے، جمعرات کو الیکشن کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، شاہنواز جدون، سعید آفریدی، شہزاد اعوان، ،راجہ اظہر اور بلال غفار کو حلقہ کا دورہ کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئےحلقہ بدر کردیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.