وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعتراف

گلگت(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھ سے بڑے غلط فیصلے بھی ہوجاتے ہیں‘ماضی میں مجھ سے ٹکٹ دینے میں کئی غلطیاں ہوئیں جس پر اکثر سوچتا رہتاہوں۔نیب 20سال سے قائم ہے لیکن اس نے صرف ہمارے دور میں طاقتور لوگوں پر ہاتھ ڈالا‘جمہوریت پسند ہوں کسی آمر کی حمایت نہیں کرسکتا ‘

گلگت بلتستان میں سیاحت کے اتنے مواقع موجود ہیں کہ یہ مرکز سے پیسے لینے کی بجائے اسے دے سکتا ہے۔ملک سے پیسے لوٹ کرکے باہر لے جانے والے لوگ ملک کے غدار اور قومی مجرم ہیں، گلگت بلتستان کیلئے 370 ارب روپے کا پیکیج شروعات ہے‘مزید بھی مدد کریں گے۔اسکردو ایئر پورٹ سے بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی، انصاف اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی ملک خوشحال نہیں ہو سکتا‘میری تربیت چوروں کے خلاف جدوجہد کی ہے اور اس جدوجہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ جمعہ کو گلگت میں ترقیاتی پیکیج کے اعلان کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں حکمران گرمیاں گزارنے بیرون ملک جاتے تھے‘ ان کی اولادیں وہاں تعلیم حاصل کرتی تھیں،ان کی جائیدادیں وہاں تھیں،وہ اس علاقہ میں ہیلی کاپٹر پر چکر لگا لیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.