جواد احمد نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین برابری پارٹی پاکستان اور معروف گلوکار جواد احمد نے کہا کہ مہنگائی نے متوسط طبقے کیلئے زندگی اجیرن بنا دی ، عمران خان نے وزیراعظم بننے کیلئے بلند وبانگ دعوے کئے لیکن اب کارکردگی صفر ہے ۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جواد احمد نے کہا کہ عمران خان کو

زمینی حقائق معلوم نہیں تھے ، صرف وزیراعظم بننے کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کو مہنگائی کیخلاف بے بس قرار دے دیا ۔چیئرمین برابری پارٹی پاکستان نے ملک میں لاک ڈاؤن نہ لگانے کی صورت میں کورونا کے باعث بھارت جیسے حالات پیدا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ۔ انہوں نے کورونا سے بچاو کیلئے عوام کو گھروں میں رہنے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی اپیل بھی کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.