تاریخ کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو سعودی ولی عہد کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب جائینگے جہاں وہ اپنی سرکاری مصروفیات کے بعد وطن واپسی سے پہلے رمضان المبارک کی 27 ویں شب مدینہ منورہ میں گزاریں گے اور

روضہ رسولﷺپر حاضری دیں گے۔ دریں اثناء سعودی عرب میں وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات کا شیڈول اور دورانیہ بھی متعین ہو چکا ہے۔ دونوں رہنمائوں کی اس ملاقات کو کچھ عرصے پہلے کے پس منظر اور مستقبل قریب کے پیش نظر میں ایک خاص اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.