چوہدری پرویز الٰہی بھی وزیراعظم عمران خان کے گرویدہ ۔۔۔۔

لاہور(ویب ڈیسک )سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا۔پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ ختم نبوت تو ہمارا ایمان ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔ ختم نبوت کے حوالے

سے قانون سازی کا کریڈٹ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی کوجاتا ہے۔ وزیراعظم نے ختم نبوت کے معاملے پر جرات مندانہ مؤقف اپنایا اور وہ اس معاملے پر انٹرنیشنل فورم پر بھی بات کریں گے۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کے سفیروں سے بھی بات کی، اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں، کوئی اختلاف نہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں اوراقلیتی ارکان نے قانون سازی میں ساتھ دیا، ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.