ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں (ن) لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ہوئے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا آج دوسرا روز ہے، دوسرے دن 70 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کر لی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق پی ٹی آئی کے امجد اقبال آفریدی کو 34 ووٹ اضافی مل گئے۔

پیپلز پارٹی کے قادر خان مندوخیل کے 142ووٹ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل کے 211 ووٹ مسترد قرار دے دیے گئے۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کے 228ووٹ، پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال کے 77، ایم کیو ایم کے حافظ مرسلین کے 167 ووٹ مسترد قرار دے دیے گئے۔پیپلزپارٹی کے قادرخان مندوخیل ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آج بھی شریک ہیں۔عام لوگ اتحاد پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ جونیجو کے امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس کے علاوہ 3 آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹس بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں شریک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.