شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف بھی مقدمہ درج ،

شاہپور صدر(ویب ڈیسک) کوٹے کے مطابق حکومت کو چینی مہیا نہ کرنے پر اسسٹنٹ کین کمشنر ایڈمن سید سبط حسن شیرازی کی رپورٹ پر پولیس تھانہ شاہپور نے العریبیہ شوگرملز کے مالک، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،انہوں نے رپورٹ درج کرائی کہ شوگرملوں کے ساتھ

طے شدہ سمجھوتے کے مطابق العریبیہ شوگرملز نے 3283میٹرک ٹن شوگرملز حکومت کو مہیا کرنا تھی لیکن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف 2333میٹرک ٹن چینی مہیا کی گئی اور بقایا چینی مارکیٹ میں سپلائرز کو فروخت کر تے ہوئے حکومت کو دھوکہ دیا گیاجس پر سلمان شہباز شریف کے خلاف پنجاب فوڈ کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.