سمندر پارپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت نے الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا۔جس کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت الیکشن (دوسرا ترمیمی) آرڈیننس 2021 جاری کردیا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی سیکشن (1) 94 کے تحت سمندر پار پاکستانیوں

کو ووٹ کا حق دیا گیا۔آرڈیننس کے مطابق الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت سے عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائے گا، سیکشن 103 کے تحت الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.