کن شہروں میں موسلا دھار بارش ہونیوالی ہے ؟

لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات نے لاہور میں دو دن بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواؤں کیساتھ ہلکی بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔لاہور میں جمعرات اور جمعہ کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے۔لاہور شہرکا موسم ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے خوشگوار ہوگیا ہے

اور گرمی کا احساس بھی کم ہوا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل (بدھ کو ) کم سے کم درجہ حرارت25اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.