شہلا رضا کا مریم نواز کو طعنہ

حیدرآباد (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ جبری شادی سے گھر زیادہ دن نہیں چلتا، عمران خان کے مہمان اداکار اب استعفے دے رہے ہیں۔ دارالامان کےدورے کےبعد میڈیاسےگفتگو کرتےہوئےسیدہ شہلارضانےکہا کہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کےاندرونی مسائل بگڑ گئے ہیں،

پرویز الہی کا بیان آیا کہ سینیٹ الیکشن میں ان کی تیاری نہیں تھی،سب کچھ ہم نے مینج کیا، ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا حال اتنا بگڑا ہوا ہے، مستقبل کیا ہوگا؟عمران خان کے مہمان اداکار اب استعفے دے رہے ہیں، لڑائیوں میں جی ڈی پی منفی نہیں ہوئی، اب ہوگئی، سندھ میں پانی کی کمی ہے، ہمیں 37 فیصد کم پانی مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) میں ہمارا مسئلہ یہی تھا کہ دو تین لوگ فیصلے کرکے سب پر نہ تھوپیں،جن کے اسمبلی میں سٹیک نہیں کیا وہ ہمیں ڈائریکٹ کرینگے،مریم صاحبہ کا ٹکٹ نہیں چلتا، ورنہ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ان کی خاتون بھی جیت جاتیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.