جنت مرزا نے تمام خبروں کی تردید کردی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار، ماڈل اور نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری

میں اپنے دوست عُمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جب بھی منگنی یا بات پکّی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاؤں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش تھیں کہ جنت مرزا نے اپنی قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عُمر بٹ کے ساتھ منگنی کرلی۔جنت مرزا اور عُمر بٹ ایک دوسرے کی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے خبریں اس سے قبل بھی کئی بار خبروں کی زینت بنی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.