بلوچستان کی اہم شخصیت نے استعفیٰ دے دیا

کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی کابینہ سے مستعفی ہوگئے گور نر بلوچستان نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے،انہوں نے کہا کہ جام کابینہ کا حصہ رہنے پر عوام کی خدمت نہ کرسکا جس پر عوام سے معذرت خواہ ہوں،جمعہ کو بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی

سردار محمد صالح بھوتانی نے گورنر ہاؤ س کوئٹہ میں گور نر بلوچستان جسٹس(ر) امان اللہ یاسین زئی سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کیا سردارمحمد صالح بھوتانی نے استعفے کے متن میں لکھا کہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ کی جانب سے محکمے کا قلم دان لینے کے یک طرفہ فیصلے کی بناء پر اخلاقی طور پر صوبائی کابینہ سے مستعفیٰ ہورہا ہوں لہذا ٓپ سے گزارش ہے کہ آئینی طور پر میرا استعفیٰ قبول کریں بعدازاں گورنر بلوچستان نے سردار محمد صالح بھوتانی کا استعفیٰ قبول کرلیا،لوچستان عوامی پارٹی کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے ، اندھیرے میں چھلانگ نہیں لگائی روشنی کی کرن نظرآرہی ہے جو بھی نتیجہ ہوگا وہ سب کے سامنے آئے گا ، وقت اورحالات بتائیں گے کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ کتنے لوگ ہیں ، تین سال تک جام کابینہ کا حصہ رہنے پر عوام کی خدمت نہ کرسکا جس پر عوام سے معذرت کرتا ہوں ۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو کابینہ سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک اس حکومت کے ساتھ رہنے کے گناہ میں شامل رہا اس پر عوام سے معافی مانگتا ہوں اب اس سے آگے اس گناہ میں مزید شریک نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ جب وزیراعلیٰ پٹواری سے لیکر نچلے درجے کے افسر تک خود رابطے میں ہوں تو ایسے میں وزراء کیسے کام کرسکتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.