حکومت نے چوہدری نثار کو حلف اٹھانے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ، مگر اس سے پی ٹی آئی حکومت کو کیا فائدہ ہو گا ؟ اہم خبر

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ پیر کو پنجاب اسمبلی میں حلف اٹھائینگے جبکہ پنجاب حکومت نے تکنیکی بنیاد پر چوہدری نثار کا حلف روکنے کی تیاری کر لی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ ارکان اسمبلی کے حلف اٹھانے کی مدت کے بارے آرڈیننس کابینہ سے منظور ہوچکا ہے،

پنجاب حکومت کی جانب سے جواز بنا کر حلف روکنے کی کوشش کی جائیگی۔ وزیر قانون فروغ نسیم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تک آرڈیننس کا باضابطہ نفا ذ نہیں ہوجاتا، حلف اٹھانے میں کوئی ممانعت نہیں، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے دوران آرڈیننس نہیں آسکتا، قانونی اور آئینی جواز بنا کر پنجاب حکومت مزید وقت لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں عثمان بزدار اور جہانگیر ترین کی سیاست کو حلف سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چوہدری نثار حلف سے قبل تمام سیاسی پہلووں کو پبلک کر سکتے ہیں اور وہ اپنے حلقے کی جیتی ہوئی نشست کو ضائع نہیں کرنا چاہتے.حکومت آرڈیننس کے زریعے اسحاق ڈار کی جگہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانا چاہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.