پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا عمران خان کو مشورہ

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کے لیے مسلم لیگ (ن) حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہے وزیراعظم بھی اپنے منہ پر ہاتھ پھیرنے کی بجائے محاذ آرائی ختم کریں

اور اپوزیشن کے ساتھ بات کریں حکومت نیب کو غلط طور پر استعمال کرنا سلسلہ بند کرے ۔مدینے کی ریاست میں بیٹی چور ہو تو اس کو بھی قرار واقعی سزا دی جاتی تھی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی تمام چیزوں سے بڑھ کر ہے ۔پاکستان کے لیے طلباء ،بزنس مینوں ،کسانوں سمیت سب کو سوچنا ہوگا ۔اگر پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت میں فارورڈ بلاک کی بات کرنے والوں کے اندر ہی فارورڈ بلاک بن گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.