ایک فلسطینی شہری نے وزیراعظم عمران خان کو دور حاضر کا ارطغرل قرار دے دیا

بیت المقدس(ویب ڈیسک )فلسطینی تجزیہ نگار جلال الفرہ نے کہا ہے پاکستان کی فلسطین کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہیں ۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پوری دنیا کو بتا نا چاہتا ہوں کہ عمران خان اس زمانے کے ارطغرل ہیں اور وہ عالم اسلام کے ہیرو ہیں ۔

فلسطینی تجزیہ کار نے وزیراعظم کی جانب سے بڑے پیمانے پر فلسطینیوں کی حمایت کا اعتراف کیا، عمران خان کے بیانیے کوسراہا اور وزیراعظم کی غزہ میں امن لانے کی کوششوں پران کی تعریف کی ۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی کوششوں پر فلسطینی عوام انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے اوروہ دو ر حاضر کے صدام حسین ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.