مریم نواز اور نواز شریف ماضی کا قصہ : شہباز شریف کی پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی رومانس کی خبر آگئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے پیر کی شب عشائیے میں پیپلز پارٹی نے شرکت کا فیصلہ کرلیا۔پیپلز پارٹی کا وفد اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے عشائیے میں شریک ہوگا۔وفد میں یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف اور شیری رحمان شرکت کریں گے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری

کہتے ہیں یہ اپوزیشن لیڈر کی دعوت ہے پی ڈی ایم کی نہیں، پی ڈی ایم کی بنیاد ہی پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں رکھی گئی تھی، پی ڈی ایم کا صدر ہو یا سیکریٹری جنرل کسی کو اختیار نہیں کہ وہ پیپلز پارٹی کو نکالے۔انہوں نے کہا کہ شوکاز نوٹس کی بجائے بیٹھ کر بات کرنے سے معاملہ حل ہوسکتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.