حسن نثار کا حیران کن بیان سامنے آگیا

کراچی (ویب ڈیسک)وزیراعظم کے اس بیان پر کہ اگلے الیکشن نہیں، قوم کا سوچ رہے ہیں، سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر لیڈرشپ کا انداز یہی ہونا چاہئے یہ جینونی لیڈر کا بیان ہے وہ لوگ بہت محدود سوچ رکھتے ہیں جن کا نقطہ محور اگلا الیکشن ہو، بدقسمتی سے

ہمارے ملک میں ایسا نہیں ہوا، اللہ کرے جو وہ کہہ رہے ہیں اسے ثابت بھی کریں، انکی پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے، ضروری ہے اقتصادی، عدالتی انصاف عوام تک پہنچے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میرے مطابق میں میزبان مریم ظفر سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک نیب کی بدعنوانی پر قابو کی بات کی گئی وزیراعظم خوش نیت آدمی ہیں لیکن چیزوں کو اگر سطح عمومی سے اٹھ کر دیکھیں تو نیب اب تک 714 ارب سے زیادہ پیسے ریکور کرچکا ہے ان کو یہ سمجھ نہیں آرہی کہ جس طرح یہ بدعنوانی ختم کرنا چاہ رہے ہیں انہیں پچاس بار بھی اقتدار ملے نہیں کرسکتے۔انکی پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے، ضروری ہے اقتصادی، عدالتی انصاف عوام تک پہنچے۔ اس طرح کے غیرمنصفانہ معاشرے میں آپ نیب پر زور دے رہے ہیں نیب جادو گر نہیں ہے جو وہ کرسکتے ہیں کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.