مرکزی ملزم خود تھانے میں پیش ہو گیا

لاہو ر(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں افسوسناک انجام سے دوچار ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی شہری مائرہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔خبروں کے مطابق ملزم ظاہر جدون اپنے بھائی اورکزن کےساتھ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کے لیے خود پیش ہوا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزم 3 مئی کو درج مائرہ کے مقدمے میں نامزد ہے جبکہ مائرہ کیس میں دوسرا ملزم سعد امیربٹ اوراقراپہلے ہی پولیس حراست میں ہیں۔مائرہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں 5 مارچ کو اپنی دوست اقرا سے مل کر گھر کا اوپر والا پورشن 65 ہزار روپے میں کرائے پر لیا تھا، دونوں کرایہ شیئر کرتی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.