کمال کی چال : جہانگیر ترین نے عمرانی احتساب کا بوریا بستر گول کردیا ، صف اول کے صحافی نے حقائق قوم کے سامنے رکھ دیے

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار نسیم شاہد اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔اب جہانگیر ترین کو ہی لیجئے، کیا انہوں نے کوئی آسان سیاست کی ہے، کس قدر مہارت سے انہوں نے ایک ایسا جال بنا کہ جس میں حکومت پھنس کر رہ گئی۔ اب کہنے کو فواد چودھری یہ کہہ رہے ہیں کہ احتساب کے

معاملے میں جہانگیر ترین کو کوئی رعایت نہیں ملے گی، مگر حقیقت یہ ہے کہ یہاں احتساب کا بوریا بستر گول ہو گیا ہے۔ کہا یہ جا رہا ہے ہم خیال گروپ کے ارکان مطمئن ہو گئے ہیں، ان کا مطمئن ہونا کیا معانی رکھتا ہے، اصل اطمینان تو جہانگیر ترین کا ضروری تھا، وہ مطمئن ہو گئے تو ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں کے مصداق معاملہ ٹھنڈا ہو گیا۔ اب صرف گونگلوؤں سے مٹی جھاڑنے کے لئے ایک دو پیشیاں ہوں گی، احتساب کی ایک دو بڑھکیں لگائی جائیں گی، پھر پنڈورا بکس بند کر دیا جائے گا اور روایتی کہانیوں کے مطابق میاں بیوی ہنسی خوشی رہنے لگیں گے۔اس سیاست میں بھی سو افسانے چھپے ہوئے ہیں جو تقریباً گزشتہ تین سال سے جاری ہے۔ کیسے کیسے ڈرامے نہیں ہوئے کیسی کیسی سنسنی خیز کہانیاں سامنے نہیں آئیں اور کس کس طرح سے عوام کے لہو کو گرمایا گیا کہ بس حکومت آج گئی کہ کل گئی۔ اپوزیشن کو یہ خوف طاری رہتا ہے کہ وہ چپ کر کے بیٹھ گئی تو پھر کبھی زندہ نہیں ہو سکے گی۔ اس لئے وہ ڈرامے پر ڈرامے اسٹیج کرتی ہے۔ پہلے دن سے حکومت کو گھر بھیجنے کی واردات بھی کہیں اور نہیں پاکستان میں ہی ہوتی ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ حکومت اپنے پانچ سال بھی پورے کرلیتی ہے۔ کم از کم پچھلے دس بارہ برسوں کی سیاست تو یہی بتاتی ہے یہ کیسی دلچسپ بات ہے کہ جن حالات سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی گزری ہیں اور انہوں نے اپنے پانچ سال مکمل کئے ہیں، وہ تحریک انصاف کو بھی انہی حالات سے گزار رہی ہیں یہ جانتے ہوئے بھی کہ حکومت نے پانچ برس سے پہلے گھر نہیں جانا، مگر چونکہ سیاست کا افسانہ اس کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، اور خاموش بیٹھ جانا سیاست کی موت تصور ہوتا ہے، اس لئے افسانے گھڑنے کی ٹکسال کام کرتی رہتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.