اداکارہ نادیہ خان کے شوہر فلائٹ کیپٹن فیصل ممتاز ریٹائرمنٹ کے بعد کس ملک کی فضائیہ کے لیے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ؟ جانیے

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے اپنی پہلی محبت کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے کہا کہ فیصل ہی ان کی محبت ہیں ،سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپنے شوہر فیصل ممتاز رائو کیلئے محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے نادیہ خان نے کہا کہ فیصل نے مجھے مکمل کیا ہے ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ نادیہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر شادی کی پہلی عید کے پر مسرت لمحات کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نے ان کی زندگی کو مکمل کیا ہے ،فیصل ہی میری زندگی کی محبت ہیں ۔نادیہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو ان کے اور ان کی شوہر کی عید کی دلکش تصاویر کو ملا کر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان نے خوبصورت لباس کے ساتھ جیولری بھی پہنی ہوئی ہے جبکہ ان کے شوہر نے بھی اہلیہ کے لباس کے رنگ سے ملتا جلتا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔نادیہ خان نے کیپشن میں لکھا کہ ماشااللہ! میری اور فیصل کی پہلی عید ایک ساتھ بہت اچھی گزری،انہوں نے مزید لکھا کہ فیصل میری زندگی کی محبت ہیں۔واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں نادیہ خان ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز رائو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔نادیہ خان کے شوہر پاک فضائیہ میں 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.