الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ، حلقے میں ضمنی انتخاب کا دنگل 28 جولائی کو ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی نشست چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی ، جہاں اب

ضمنی الیکشن 28 جولائی کو ہوگا، امیدوار 7 جون سے 10 جون کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست 11 جون کو جاری کر دی جائے گی، 18 جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ امیدوار ریٹرننگ افسران ( آر اوز ) کے فیصلوں کے خلاف 22 جون تک اپیلیں کر سکیں گے، یکم جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کر دیے جائیں گے اور 28 جولائی کو حلقہ میں ضمنی الیکشن ہوگا۔توقع ہے کہ اس حلقے میں تحریک انصاف اور (ن) لیگ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.