سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ 25 فیصد خصوصی الاؤنس کا اعلان

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 44واں ا جلاس منعقد ہوا، 4 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے -پنجاب کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی،جس کے تحت گریڈ 1 سے 19 تک کے

صوبائی ملازمین کو25فیصد خصو صی الاؤنس دیا جائے گا،خصوصی الاؤنس کا اطلاق یکم جون 2021سے ہوگا اور7لاکھ 21ہزار سے زائد ملازمین 25فیصد خصوصی الاؤنس کے حقدار ہوں گے -کابینہ نے یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 7ارب10کروڑ روپے کے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی-پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان ڈویڑن اور ساہیوال ڈویڑن کے شہریو ں کومفت علاج معالجہ کی سہولتیں ملیں گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پروگرام کے تحت پنجاب کی پوری آبادی کومفت ہیلتھ کوریج دیں گے- دسمبر تک ہر خاندان کو یونیورسل ہیلتھ کوریج دیں گے اور اس پروگرام کے تحت 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا ویکسین کی خریداری کے عمل کومزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ صحت ویکسین کی خریداری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدام اٹھائے-کابینہ نے پنجاب بورڈ آف ریونیو ایکٹ 1957 میں ترمیم کی منظوری دی اوراس ترمیم سے ریونیو سے متعلقہ کیسوں پر نظر ثانی کی دوسری اپیل کاحق نہیں ہوگااور ریونیو کیسوں کاجلد فیصلہ ممکن ہوسکے گا-کا بینہ نے حالیہ بارشوں سے ہونے والی اموات اور مالی نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد دینے کی اصولی منظوری دی-حافظ آباد، ساہیوال، اوکاڑہ،پاکپتن او ردیگر اضلاع میں متاثرین کو فوری طور پرمالی امداد دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے متاثرین کو مالی امدادکی فراہمی جلد سے جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی -صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سٹمپ ایکٹ 1899میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا-پنجاب کابینہ نے 122سال پرانے سٹمپ ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دی اور اس ترمیم سے بورڈ آف ریونیو کے پاس پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے آڈٹ کا اختیار ہوگا-فلیٹس،ملٹی سٹوری بلڈنگز کی ملکیت کا ریکارڈ جمع کیاجا سکے گااورحکومت کو ریونیو ملے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے تمام شہروں کے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی اورشہروں کی ماسٹر پلاننگ کے لئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.