جب اس نمبر پر کال کی گئی تو کیا جواب ملا ؟

لاہور(ویب ڈیسک) پبلک ٹوائلٹ، بسوں اور پارکس میں موبائل فون نمبر لکھنا معمول کی بات ہے مگر ایک شہری نے دوران سفر پی آئی اے کی سیٹ پر اپنا نمبر لکھ دیا ۔ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صفائی کے دوران جب جہاز کی کھڑی پر لکھا گیا نمبر سامنے آیا تو

عملے کی جانب سے اس شہری سے رابطہ کیا گیا اور اس سے کہا گیا کہ ’آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ دیے، یہ سکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟۔ آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے۔‘پی آئی اے کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے شہری نے کہا کہ ’یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا ہزار ، 1500 مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاؤڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.