اداکارہ حرا مانی کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی لگوالی۔ اس موقع پر ان کے شوہر مانی نے اس پورے عمل کی ویڈیو بھی بنائی جو بعد میں انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی۔حرا مانی اپنے شوہر کے ساتھ ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے پہنچیں۔ اس موقع پر ان کے شوہر مانی نے

اس سارے عمل کی ویڈیو بنائی اور کہا کہ اس ویڈیو بنانے کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا ہے کہ ویکسین لگوانا کتنا ضروری ہے، ویکسین سے نہ تو کوئی مقناطیس جسم میں داخل ہوتا ہے اور نہ ہی کرنٹ آتا ہے۔دوسری جانب حرا مانی کو جب انجیکشن لگایا گیا تو ان کے چہرے کے تاثرات بدل گئے۔ کمپاؤنڈر نے ویکسین لگانا شروع کی تو اداکارہ نے کہا ” ذرا آہستہ لگاؤ” ۔ انجیکشن کی وجہ سے درد ہوا تو اداکارہ نے پوچھا کہ “اتنی تکلیف کیوں ہو رہی ہے۔” ویکسین لگوانے کے بعد حرا مانی ” کبھی خوشی کبھی غم” گانا بھی گنگناتی رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.