کیا ہونے جارہا ہے ۔۔۔؟؟؟

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی سیاسی جماعت میں جھانکنےکی ضرورت نہیں ہے، پوری مسلم لیگ ن کو ایک ن لیگ سمجھتےہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شو کاز نہیں بھیجا تھا، وضاحت طلب کی تھی،

ہم نے خط لیک نہیں کیا، پیپلز پارٹی نے خود اپنی عزت نفس کا سودا کیا۔بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو نااہل حکومت سے نجات دلائیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ معاشی طور پر پاکستان تباہ ہوچکا ہے، کورونا کی وجہ سے ملنے والے پیسے پر حکومت اِترا رہی ہے، ملک دشمن پالیسی مشرف نے بنائی تھی، پینٹاگون بھی کہتا ہے پاکستان نے ہماری بات مان لی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ عوام دشمنی کی سیاست ہمیں قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مدارسِ دینیہ کی ایک آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، مدارس کی اے پی سی کے انعقاد کا مقصد سازشوں کو روکنا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کا 4 جولائی کو سوات، 29جولائی کو کراچی میں اجتماع ہوگا۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہم آزاد صحافت کےقائل ہیں، صحافیوں کے ساتھ ہونیوالے واقعات سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، اس حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رہےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.